سرینگر: مسلم پڑوسیوں نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے ککران گاؤں میں ایک ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی، جہاں دہشت گردوں نے انجہانی کے بھائی کو گزشتہ سال قتل کر دیا تھا۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ساتھ کام کرنے والے بلبیر سنگھ (55) کا جمعرات کی شام کوکران گاؤں میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ سنگھ، جو امرتسر میں تعینات تھے، گزشتہ سال دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے اپنے بھائی کی برسی میں شرکت کیلئے چھٹی پر تھے۔ سنگھ کا خاندان گاؤں میں رہنے والا واحد ہندو راجپوت خاندان ہے۔ جمعہ کو پڑوسیوں اور دوستوں سمیت مقامی مسلمانوں نے آخری رسومات میں مدد کی۔