مسلمانوں کو پنجوقتہ نماز ادا کرنے کی تلقین

   

مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری کا خطاب
شمس آباد 23 اپریل (سیاست نیوز) عیدگاہ شمس آباد میں عیدالفطر کی نماز سینکڑوں مسلمانوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی۔ مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری خطیب عیدگاہ شمس آباد نے امامت و خطابت کی۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمانوں کے لئے رمضان کا مہینہ بہت مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے بندوں پر خاص رحمتیں حاصل ہوتی ہیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ جس طرح مسلمان رمضان کے مقدس مہینے میں پنجوقتہ نماز ادا کرتا ہے اور قرآن شریف کی تلاوت کرتا ہے وہی سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رکھے۔ مسلمانوں کے لئے رمضان میں ہی نمازیں فرض نہیں ہیں بلکہ پورے سال پنجوقتہ نماز فرض ہے۔٭٭ عیدگاہ نرکھوڈہ میں صوفی محمد اکبر نے امامت و خطابت کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں رمضان کے فضائل پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو پنجوقتہ نماز ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر عبدالمقیت پٹیل، خواجہ حسین، محمد خلیل، مرزا غوث علی بیگ، ماجد پٹیل، حمید پٹیل وغیرہ موجود تھے۔