وقف ترمیمی قانون کو فوری واپس لینے کامطالبہ ‘ آرمورمیں زبردست احتجاج
آرمور:2؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر آرمور کل جماعتی کمیٹی کی جانب سے بعد نماز جمعہ وقف قانون کے خلاف سعیدآباد آرمور آمینہ مسجد و پرکٹ اسماعیل مسجد کے سامنے پلے کارڈ لیکر مرکزی حکومت سے جلد از جلد وقف بل کو واپس لینے کا پر زور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صدر مرکزی کمیٹی آرمور محمد معین الدین کونسلر محمد ظہیر علی جمعیت علماء آرمور صدر حافظ شیخ ابراہیم اور اسلم بن محسن نے کہا کہ حکومت ہند سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کالے قانون کو فوری واپس لیں۔ یہ قانون مسلمانوں کی ملکیت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج ہمارے مدرسے قبرستان مساجد اور قومی وقف پراپرٹی و فلاحی تنظیمیں ادارے حکومت کو کھٹک رہے ہیں۔ آج یہ خطرہ پورے ہندوستان کے اندر مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے۔ اور قانون پاس ہونے سے قبل اس بل کی مخالفتیں کی گئی ہے۔ آن لائن ووٹنگ اور پارلیمنٹ میں مخالفت کی گئی۔ اس کے باوجود حکومت نے من مانی کرتے ہوئے اس کالے قانون کو پاس کیا ہے۔ ہمارے قبرستانوں کی زمینات آج خطرے میں ہے۔ وقف کی ملکیت اللہ تعالی کی ملکیت ہے۔ اس کو کسی دوسرے کو دینا یا کسی کام میں لانا شریعت اجازت نہیں دیتی ہے۔ لہذا ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دستور کے خلاف و غیر جمہوری قانون کو فوری واپس لیں۔ اس کے علاوہ سلیمان نفیس مسجد کے سامنے صدر محمد رضوان کی نگرانی میں وقف بل کے خلاف ایک پر امن احتجاج منظم کیا گیا۔ اس دوران آواز دو ہم ایک ہیں وقف بل کو واپس لو کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر سابق میونسپل وائس چیرمین شیخ منو , مسجد رحمانیہ زراعت نگر صدر تراب علی , سابق مرکزی کمیٹی پرکٹ صدر محمد قطب الدین ,حافظ عبدالرحمن , عبدالجبار صاحب , حافظ انیس الرحمن , محمد مجاہد صاحب , سابق فلورلیڈر محمود علی , خالد بھائی , باری , واجد صاحب , علیم , عبدالماجد اکلور , فاضل , اشتیاق , ودیگر کئی نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔