مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اور موثر اسکیمات

   

سداسیوپیٹ میں قبرستان کی باؤنڈری وال کا افتتاح ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب ، دیگر پروگراموںمیں بھی شرکت

سداسیو پیٹ :۔مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے مسٹر وی بھوپال ریڈی پرو ٹم چیر مین قانون ساز کونسل، مسٹر بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد، شریمتی منجو شری جئے پال ریڈی چیرمین ضلع پریشد، مسٹر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی کے ہمراہ سداسیو پیٹ ٹاون میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ سداسیوپیٹ کے اوبہ چیرو تالاب کو خوبصورت اور دیدہ زیب منی ٹینک بنڈ کے طرز پر ترقی دیتے ہوے شہر کے عوام کیلئے تفریح گاہ بنائی گئی اس کا افتتاح آج وزیر فینانس ٹی ہریش راو نے کیا۔ اس موقع پر وزیر فینانس ہریش راو نے تالاب میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پھل پھول کے پودے اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ روپیہ منظور کرنے کا اعلان کیا۔ روڈ میڈئن لائٹس اور لائبریری بلڈنگ، ریوندر ماڈل اسکول میں اڈیشنل کلاس رومس کا افتتاح کیا اور اگریکلچرل مارکٹ یارڈ سداسیوپیٹ کے احاطہ میں انٹی گریٹیڈ ماڈل مارکٹ کا سنگ بنیاد رکھا بعد ازاں سداسیو پیٹ بائی پاس روڈ پر مسلم قبرستان کیلئے مختص کردہ 5 ایکر اراضی پر تعمیر کردہ باونڈری وال کا افتتاح کیا اس موقع پر مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ آج انھیں بے حد مسرت ہو رہی ہے چونکہ سداسیو پیٹ میں ہندو، مسلم اور کرسچین طبقات کے قبرستان کیلئے نہ صرف فی کس 5 ایکر اراضی الاٹ کی گئی بلکہ قبرستانوں میں بور ویل کی کھدواء یکی گئی اور باونڈری وال بھی تعمیر کردی گئی۔ سداسیو پیٹ میں قومی شاہراہ پر مسلم قبرستان کیلئے 20 کروڑ روپیہ مالیتی سرکاری اراضی الاٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ آخری سفر گاڑی بھی اندرون ڈیڑھ ماہ فراہم کی جائیگی۔ قبرستان میں سڑک کی تعمیر اور دیگر تعمیری کاموں کیلئے فنڈس منظور کرنے کا تیقن دیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے مختلف اسکیمات کو شروع کیا ہے۔ شادی مبارک، اقلیتی اقامتی اسکولس کا قیام، امام و موزن کو اعزازیہ ، رمضان گفٹ اور دیگر کئی اسکیمات کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چنتا پربھاکر شکست کے باوجود عوام کے درمیان رہ کر ترقیاتی اور فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔ مسلم قبرستان کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ کیلئے چنتا پربھاکر نے کافی سعی کی ہے۔ مسٹر ٹی ہریش راو نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے فوری ٹیکہ لیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر جاری رکھیں اور ٹیکہ اولین فرصت میں لے لیں۔ انھوں نے درگاہ گراونڈ فلڈ لائٹس کی تنصیب کیلئے درکار فنڈس جاری کرنے اور جمعیت العلماء شاخ سداسیو پیٹ کے دفتر کیلئے اراضی مختص کرنے کا تیقن دیا۔ جناب محمد اکبر حسین سینئر قائد ٹی آر ایس نے مخاطب کرتے ہوے ٹی آر ایس حکومت کو اقلیت دوست اور چیف منسٹر کے سی آر کو اقلیتوں کا ہمدرد قرار دیتے ہوے ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جناب محمد اشفاق پٹیل صدر خدمت بینک نے مخاطب کرتے ہوے قبرستان میں سڑک کی تعمیر اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ مولاناعبدالسمیع نے بھی مخاطب کیا۔ حافظ و قاری محمد کلیم الدین کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر جناب امجد حسین ناظم جماعت اسلامی سنگاریڈی ضلع، جناب محمد رفیع الدین صدر درگاہ کمیٹی، مولانا تنویر قاسمی، جناب محمد غوث پاشاہ، مولانا محمد جمال الدین صدر صفاء بیت المال، جناب رفیق الرحمٰن، جناب محمد ریاض الدین،جناب سید رافیع التمش، جناب محمد شفیع الدین، جناب وسیم اکرم، جناب مبین محی الدین، نصیر الدین، جناب سید کلیم پٹیل، جناب عبدالواجد جنو، جناب قدوس قریشی، جناب سمیع الدین اراکین بلدیہ، جناب سید مقصود احمد، جناب کامل انصار، مسٹر چنتا گوپال وائس چیرمین بلدیہ، مسٹر وشواناتھم اور دیگر قائدین موجود تھے۔