مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ چھتری کے مانند رہوں گا: کونیرو کونپا

   

عوامی خدمات کیلئے زندگی وقف کرچکا ہوں، کاغذ نگر میں نومنتخب قاضیوں کی تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی کا خطاب

کاغذنگر۔ 19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر مینارٹی فنکشن ہال میں آج کاغذنگر کے مسجد فیڈریشن کمیٹی صدر اسرار احمد اور مقامی مسلم اقلیتوں کی جانب سے ریاستی حکومت اور تلنگانہ وقف بورڈ حیدرآباد کی جانب سے نومنتخب کاغذ نگر قاضی مفتی عارف الدین اشرفی اور سرپور ٹاون قاضی کی حیثیت سے مفتی رفیق قاسمی کو منتخب کیے جانے پر آج تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین، منڈل پریشد رکن محمد سہیل احمد، منڈل پریشد معاون سید خضر حسین، ایم اے مبین، مسعود علی خان کے علاوہ تمام مسجدوں کے کمیٹی اراکین بھی موجود تھے، اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا والے برا چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اوپر والا برا نہیں چاہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات متعارف کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہیں، اس کے علاوہ میں میرے حلقے میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود و ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہوں، اور آنے والے دنوں میں بھی مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کو انجام دوں گا، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر چکا ہوں، میں جب تک زندہ رہوں گا۔ کاغذ نگر کے علاوہ حلقے میں امن و شانتی کے ذریعے خصوصی طور پر مسلمانوں کو چھتری کی مانند سائیبان اور چھاؤں دیتا رہوں گا، ہمیشہ میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی کوشش کیا ہوں، میں کوئی سیاست نہیں کرتا۔ صرف اپنے حلقے کی ترقی چاہتا ہوں۔ میرے کام آپ لوگوں کے روبرو موجود ہیں۔ حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون میں 2 مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا، تاکہ مقامی مسلم اقلیتی زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکے، اس لیے مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو داخلہ دلوانے کا مسلم اقلیتوں کو مشورہ دیا۔ میونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مسلم اقلیتوں کی ہمدرد حکومت ہے۔ جس کی مثال سارے ہندوستان میں نہیں ملتی۔ ٹھیک اسی طرح مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا حلقہ کہ تمام طبقوں کے ساتھ ساتھ مسلم اقلیتوں کہ قبرستانوں کو لاکھوں روپیوں کی منظوری نے اہم رول ادا کیا ہے، رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے زیر نگرانی مقامی مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے اپنے ہمراہ میونسپل چیرمین محمد صدام حسین اور مقامی مسلم اقلیتی قائدین کے ساتھ مل کر نومنتخب دونوں قاضیوں کی شال پوشی، گل پوشی و تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقامی مسلم اقلیتی قائدین کی جانب سے بھی نومنتخب دونوں قاضیوں کی کثرت سے سے کی کثرت سے گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔