مسلمانوں کے مسائل پر ڈکلیریشن بنانے کی کوشش

   

نلگنڈہ میں 10 ستمبر کو جمعیۃ العلماء کا اجلاس، مقامی ذمہ داروں کی پریس کانفرنس
نلگندہ ۔3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا احسان الدین قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع نلگنڈہ ڈاکٹر حفیظ خان مفتی سید صدیق نے دار العلوم نلگندہ میں پریس کانفرنس کو مخا طب کرتے ہوئے بتا یا کہ جمعیۃ علماء ہندوستانی مسلمانوں کی ایک سب سے بڑی اور مضبوط و منظم وقدیم سو سالہ جماعت ہے۔ جس نے ملک کی آزادی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ یہ تنظیم ملک کے مسلمانوں کی مختلف میدانوں میں رہنمائی و رہبری کا کام کرتی ہے۔ پورے ملک میں کروڑوں مسلمان اسکے ممبرز ہیں۔ یہ جماعت مسلمانوں کے مسائل اور انکے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔ 10 ستمبر کو شام چھ بجے جمعیت علماء کا اقلیتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس عام کلاک ٹاور گراؤنڈ پر منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں ریاستی مسلمانوں کے مسائل پر ڈکلریشن پاس کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اور نہ ہی جمعیت علماء کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔اس اجلاس عام میں ریاست کے ذمہ داران اور صدر جمعیتہ علما ہندکے بیانات ہوں گے۔ متحدہ ضلع نلگنڈہ کے تمام مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے مولانا اکبر خان جنرل سیکرٹری حافظ فرقان،حافظ عتیق،مولانا واحد،مولانا یاسر ،حافظ شمس الدین و دیگر موجود تھے ۔