٭ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہیکہ غداری کے سنگین مقدمہ میں موت کی سزاء کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران وہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل انور مسعود خان نے کہا کہ اگر کوئی شخص ملزم ہے اور اس کو انصاف نہیں مل رہا ہے تو پاکستان حکومت ناانصافی کے خلاف کھڑی ہوگی۔