ریاض : مشرقی افریقی ملک جمہوریہ مالاوی سے 1,000 نرسیں صحت کی مختلف سہولیات میں کام کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ انکشاف ملاوی میں نرسوں کی قومی تنظیم کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔مالاوی کے اخبار’نیاسا ٹائمز‘ نے ملاوی میں نرسوں کی قومی تنظیم کے سربراہ چاوت سمیزا کے حوالے سے بتایا کہ نرسوں کو سفر کی اجازت دینے سے پہلیان کے اہلیت کے ٹسٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ بھی ملاوی سے قریباً ایک ہزار نرسوں کی جلد آمد کا انتظار کر رہا ہے۔