جکارتہ ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریختر پیمانہ پر آج انڈونیشیا کے مشرقی ساحل کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے بموجب اس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.8 تھی اور اس کا مبداء انتہائی کم گہرائی میں جزیرہ سولاویسی کے ساحل کے قریب واقع تھا ۔ انڈونیشیاء جغرافیائی اعتبار سے زلزلے کے لحاظ سے مخدوش پٹی میں واقع ہے ۔ آج کے زلزلے کے جھٹکے کے بعد سونامی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
