دیلی : مشرقی تیمور میں صدارتی انتخابات کے دوران دوسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق نوبیل انعام یافتہ اور سابق صدر ہوزے راموس ہورٹا اب تک سب سے آگے ہیں۔ راموس ہورٹانے 2007 ء سے 2012 ء تک ملک کی قیادت کی اور گزشتہ ماہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 46.5 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ انہیں مکمل اکثریت حاصل کرنے کے لیے 30ہزار اضافی ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اگلے صدر کی حلف برداری 20 مئی کو ہوگی۔