مشق کے دوران مارٹرگولہ پھٹنے سے 5 فوجی زخمی

   

جیسلمیر : راجستھان کے سرحدی ضلع جیسلمیر کے کشن گڑھ علاقے میں آج صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ رینج میں فائرنگ کی مشق کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے پانچ جوان زخمی ہو گئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق فورس کی پنجاب فرنٹیئر کی ایک بٹالین کے یہ جوان صبح مشق کر رہے تھے کہ مارٹر گولہ پھٹ گیا۔زخمی جوانوں کو رام گڑھ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک جوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔