مشن بھاگیرتا کے پانی کو ضائع نہ کرنے کا مشورہ

   

یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جیتی جانکم پلی علاقہ میں مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت سربراہ کئے جارہے آب کا مشن بھاگیرتا گرڈ ایس ای راجندر کمار نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی ضروریات زندگی کے لئے ہزاروں کروڑوں روپے صرف کرکے مشن بھاگیرتا کا آب سربراہ کررہی ہے۔ مواضعات کی عوام کو انہوں نے اسکیم کے اس پانی کا استعمال کرکے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مشن بھاگیرتا کا آب وقت پر سربراہ ہ رہا ہے یا نہیں عوام سے دریافت کیا، جس پر عوام نے دو وقت پینے کا پانی سربراہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ بعد ازاں گرام پنچایت آفس میں عوام کے ساتھ ایس ای راجندر کمار نے اجلاس منعقد کرکے اسکیم کے آب کو ضائع نہ کرنے کی صلاح دی۔ اس کے استعمال سے متعلق مشورے دیئے۔ اس موقع پر سرپنچ سائیلو، مشن بھاگیرتا ڈی ای رمیش، اے ای ونود کمار، پنچایت سکریٹری پردیپ کمار اور دوسرے موجود تھے۔