مشکل وقت میں تیونس کے ساتھ کھڑے ہیں : سعودی عرب

   

ریاض : سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ تیونس کے امن و استحکام کی سپورٹ کے واسطے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ مملکت نے زور دیا ہے کہ اسے تیونس کی قیادت پر اعتماد ہے کہ وہ موجودہ صورت حال سے گزر جائے گی۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت اور معیشت سے متعلق چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیونس کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔سعدی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مذکورہ موقف منگل کے روز سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سامنے آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت برادر ملک تیونس کو درپیش صورت حال اور تمام پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے۔ تیونس کے ہر اندرونی معاملے کو اس کی خود مختاری سے متعلق شمار کرتے ہیں۔ تیونس کے برادر عوام کی ترقی اور خوش حالی کے متمنی ہیں۔تیونس کے صدر قیس سعید نے اتوار کے روز آئین کی دفعہ 19 کے تحت حاصل ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم ہشام میشیشی کو برطرف کر دیا تھا اور پارلیمان کو 30 روز کے لیے معطل کر دیا تھا۔ صدر نے منگل کے روز بھی حکومت میں اعلی منصبوں پر فائز متعدد ذمے داران کو فارغ کر دیا۔