مشہور عالم دین مولانا یوسف اصلاحی کا انتقال

   

لکھنو: معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ 9 جولائی 1932 ء کو پاکستان میں ان کی پیدائش ہوئی تھی لیکن تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہندوستان کی ریاست یو پی منتقل ہوگیا تھا۔ بریلی کے مظاہر العلوم میں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے حافظ قرآن بنے۔ مرحوم رامپور کی جماعت الصالحات کے صدر بھی تھے جبکہ اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA) کے سرپرست اعلی بھی تھے۔