حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن اور مختلف شہروں کے نامور اداکاروں و فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث مقبولیت کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور دو سال کے عرصہ میں سو سے زائد ایپی سوڈ ٹیلی کاسٹ کئے جاچکے ہیں۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرون ممالک کے ناظرین یوٹیوب چینل اور سیاست ٹی وی، فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرسکیں۔ چنانچہ 13 مارچ اتوار کو رات 9:30 بجے مشہور ماڈل و اینکر رخسار فاطمہ علی کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے۔
جنہوں نے بہت کم عرصہ میں اپنی ایک علحدہ شناخت بنائی اور مختلف کنسرٹ میں اپنی ماڈلنگ اور اینکرنگ سے شائقین کو متاثر کیا۔ رخسار فاطمہ علی کا دوسرا پہلو یہ ہیکہ انہوں نے ایک سافٹ ویر کمپنی میں بھی جاب کیا۔ انٹرویو کے دوران وہ فیشن انڈسٹری اور ایونٹ انڈسٹری کے متعلق اور اپنے کیریئر سے جڑی ہوئی باتوں کو شیئر کیا۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام پیر 9 بجے صبح اور جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔