٭ مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آج بذات خود فیس بک پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کا کووڈ ۔ 19 ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ گھر پر آرام کریں، تاہم افرادِ خاندان کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے دواخانہ میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
