مشیل کی ضمانت عرضی خارج

   

نئی دہلی،22اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خرید گھپلہ معاملے میں ملزم کرشچن مشین کی عبوری ضمانت عرضی چہارشنبہ کو خارج کردی۔جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے مشیل کو عبوری ضمانت نہ دیے جانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا۔ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ مشیل کا معاملہ عبوری راحت دینے کے اصول کے دائرے میں نہیں آتا ہے ۔مشیل نے اپنی درخواست میں کہاتھا کہ اس کی عمر 59سال ہے اور اس کی صحت خراب ہے ،جس کی وجہ سے اس کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔