قاہرہ: مصر میں سب سے مشہور جلاد حسین قرنی جسے ’’عشماوی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے گذشتہ روز انتقال کرگیا۔ عشماوی کا شمار مصر کے مشہور جلادوں میں ہوتا تھا جس نے سزائے موت کے 1070 قیدیوں کو موت کی سزا پرعملدرآمد کراتے ہوئے انہیں ابدی نیند سلا دیا تھا۔عشماوی کو مصر کے مشہور جلادوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ برسوں پہلے قیدیوں کو موت کی نیند سلانے کی ملازمت سے وابستہ ہوئے۔ انہیں پھانسی کے مناظر انجام دینے کے لیے متعدد فلموں اور سیریز میں استعمال کیا تھا۔عشماوی کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد 20 سال تک جیلوں میں قیدیوں کو سزائے موت پرعملدرآمد کرانے والے جلاد کے طور پر کام کرتے رہے۔ وہ گذشتہ روز دل میں تکلیف کے نتیجہ میں انتقال کرگئے۔ انہیں ان کے آبادئی علاقے الدقھلیہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ عشماوی کو آبائی گائوں منیہ سمنود میں آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ زیادہ قیدیوںکو موت کے گھاٹ اتارنے پر عشماوی کا نام گینز بک میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
کورونا وبا : پاکستان سندھ میں تمام سرکاری دفاتربند
حیدرآباد ؍ سندھ: سندھ حکومت نے کورونا کی نئی لہر میں تیزی کے سبب صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس کے علاوہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی 29 اپریل سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ فیصلے سندھ حکومت کے کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں اٹھائے گئے۔ اس اجلاس کی صدارت سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کی۔