قاہرہ: سوڈان کی مختلف سیاسی جماعتوں اور سول گروپوں کے وفود نے ملک کے موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے ہفتہ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی۔مصر کے وزیر برائے خارجہ امور بدر عبداللطی نے ایک بیان میں کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی بھی حقیقی سیاسی حل خالصتاً سوڈانی نقطہ نظر پر مبنی ہونا چاہیے ۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سوڈانی کس پارٹی یا گروپ نے شرکت کی، تاہم سوڈان کے سابق وزیر اعظم اور اب امن مذاکرات میں شامل سوڈانی جنگ مخالف اتحاد، سول اینڈ ڈیموکریٹک فورسز کوآرڈینیشن کے سربراہ عبداللہ حمدوک نے کانفرنس میں شرکت کی۔
آسمان پر راسرار چیز دیکھی گئی
استنبول : ترکیہ کے شہر استبول میں رات کے وقت اچانک آسمان پر ایک حیران کن اور پْراسرار چیز نمودار ہوئی جس نے عوام کی توجہ حاصل کی ،بعض لوگوں نے اس چیز کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے شہر استبول کے شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منظر رات کو آسمان پر دیکھا گیا جب دم دار ستارے جیسی کوئی روشن چیز آسمان پر سفر کرتی ہوئی نظر آئی،مگر ابھی تک اس کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔
