مصر میں صحافیوں کی گرفتاری، احتجاج کے بعد ویب سائیٹ بلاک

   

قاہرہ ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی کی اقتدار سے بیدخلی کے مطالبہ پر احتجاجی مظاہروں کے بعد مصر نے حکم جاری کیا ہیکہ ان صحافیوں کو جن پر خبر رساں ویب سائیٹ بلاک کرنے کا الزام ہے، گرفتار کرلئے جائیں۔ نیویارک کے ایک صحافت کے نگرانکار ادارہ کے بموجب صحافیوں کے تحفظ کیلئے قائم کردہ کمیٹی کو جمعہ کی رات قاہرہ روانہ کیا جائے گا تاکہ صحافیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ گروپ نے کہا کہ کئی ویب سائیٹس میں خلل اندازی ہوئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ بی بی سی اور حکومت امریکہ کی مالی امداد سے کام کرنے والا الہرہ ٹیلی ویژن بھی محفوظ نہیں رہے۔ تاہم صدر مصری اعلیٰ ترین ذرائع ابلاغ باقاعدگی کونسل نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں نے بعض خبر رساں ویب سائیٹ بشمول بی بی سی عربی کو بلاک کردیا ہے۔