قاہرہ : مصر میں منکی پوکس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 42 سالہ شخص کو خصوصی آئسولیشن اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کا وزارت کی عام وبائی امراض کی نگرانی کے ذریعے پتہ چلا۔ عالمی ادارہ صحت نے مریض اور اس کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہنے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی ہے ۔بیان میں یورپی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔