مصر میں پولیس فارنسک ماہر عیسائی فرد کا اغوا : حکام کا بیان

   

العریش 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری سکیوریٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک عیسائی شخص کو مشتبہ آئی ایس عسکریت پسندوں نے جزیرہ نما سینائی میں اغوا کرلیا ہے ۔ وہ ایک پولیس فارنسک ماہر ہے ۔ پولیس نے مغویہ شخص کی 45 سالہ ادیب نخلہ کی حیثیت سے شناخت کی ہے جو 2017 تک العریش میں مقیم تھا اور یہیں کام کر رہا تھا ۔ یہاں عیسائیوں پر ہونے والے حملوں کے پیش نظر اس نے یہاںسے راہ فرار اختیار کی تھی ۔ عہدیداروں نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیا اس اغوا کا تعلق اس کے پیشے سے تو نہیں ہے ۔