مصر : کوویڈ۔ 19 ٹسٹ کیلئے روبوٹ کا استعمال

,

   

قاہرہ : مصر میں ایک ریموٹ کنٹرول روبوٹ کے ذریعہ کوویڈ ۔ 19 کے ٹسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ایکو کارڈیو گرامس اور ایکسرے بھی لیا جائے گا۔ روبوٹ خود ایکسرے لیتے ہوئے مریض کے معائنے کی تفصیلات اسکرین پر پیش کرے گا۔ تصویر میں بتایا گیا ہے کہ روبوٹ مریض کے سینے کا ایکسرے لے رہا ہے۔ محمود الخومی نے یہ روبوٹ تیار کیا ہے جس کا نام Cira-03 ہے۔یہ روبوٹ مریضوں کا درجہ حرارت بھی معمول کرے گا۔