مصر کے ایک اسکول میں دو طالبات کے ایک دوسرے پرچاقوؤں سے حملے، دونوں زخمی

   

قاہرہ : مصر کے ایک اسکول میں دو طالبات نے ایک دوسرے پر چاقوؤں سے حملہ کرکے ایک دوسرے کو لہو لہان کردیا۔ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسکول میں پیش آنے والے اس نا خوشگوار واقعے کے بعد حکام نے طالبات کو اسکول سے نکال دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔طالبات کے درمیان لڑائی کا یہ وقعہ المعادی ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن کے زیرانتظام مسز رقیہ کمرشل سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ ایک لڑکی کا نام ’ھاجر‘ بتایا گیا ہے۔ پہلے دونوںیکیدرمیان گالم گلوچ ہوئی جس کے بعد ان میں سے ایک نے دوسری پر چاقو سے وارکردیا۔ چاقو اس چہرے پرلگنے سے وہ زخمی ہوگئی۔ اس نے اپنے والد کوآواز دی جو کچھ ہی دور تھے۔ وہ دوڑ کر پہنچے اور چاقو سے حملہ کرنے والی لڑکی پر چاقو کا وار کرکے اسے بھی زخمی کردیا۔اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوںیطالبات کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں کے خلاف ایک چاقو کے غیرقانونی استعمال اور ااسکول میں خون خرابہ کرنے کے الزام میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔