مصر کے وزیر خارجہ نے اپنا دو روزہ دورہ ہندوستان ملتوی کردیا

   

نئی دہلی۔ 22 جون (یواین آئی) مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے پیش نظر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنا دو روزہ دورہ ہندوستان ملتوی کر دیا ہے ۔ یہ دورہ پیر سے شروع ہونا تھا۔ قبل ازیں عبدالعاطی نے فروری میں ہندوستان کا دورہ کرنا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اس دوران بھی دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ عبدالعاطی اپنے مجوزہ نئی دہلی دورے کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر تجارت پیوش گوئل سے ملاقات کرنے والے تھے ۔ عبدالعاطی نے ہفتہ کے روز ترکی میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کی اور یہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی اور اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ سے نمٹنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔