مصراورسعودی عرب کو جوہری مواد سے بجلی بنانے میں عالمی ایجنسی کا تعاون

   

ویانا : اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ مصر اور سعودی عرب کو جوہری توانائی سے بجلی کی تیاری میں مدد دی جارہی ہے۔ سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے 12جنوری کو کہا تھا ہمارے پاس یورینیم کے وسیع ذخائرموجود ہیں اور ہم ہم جوہری توانائی سے بجلی کی تیاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے کئی بار عندیہ دیا ہے کہ وہ جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے پروگرام پرغورکررہا ہے لیکن اس نے ابھی تک کوئی جوہری پلانٹ تعمیرنہیں کیا۔