قاہرہ : شمالی مصر میں اسکندریہ کے مشرق میں واقع سیدی بشر کے علاقے میں ایک 13 منزلہ عمارت گرگئی جس سے کئی شہری ملبہ میں دب گئے۔واقعہ سیدی بشر کے علاقے میں خلیل حمادہ اسٹریٹ پر پیش آیا۔ تلاش اور ریکسیو کیلئے آپریشن جاری ہے۔عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمارت کے اندر اور اس کے نیچے واقع ایک سوپر مارکٹ میں متعدد رہائشی موجود تھے، اور کئی کاریں بھی ملبہ کے نیچے دب گئی ہیں۔اسکندریہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ منہدم ہونے والی عمارت کا معاملہ سیفٹی کمیٹی کے سامنے زیر غور تھا.