قاہرہ : مصر کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کی جانب سے لڑکیوں کے ایک گروپ کو باہر نکالنے اور انہیں ریسٹورنٹ میں داخلے سے روکنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔العربیہ کے مطابق اس گروپ میں ایک لڑکی بھی تھی جس نے حجاب کر رکھا تھا۔فیکلٹی آف میڈیسن کی ایک طالبہ عہود محمد نے اپنے فیس بک پیج پر انکشاف کیاہے کہ اسے اور اس کی 15 سہیلیوں کو قاہرہ کے ایک مشہور ریسٹورنٹ سے ایک لڑکی کے حجاب کی وجہ سے نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’ریسٹورنٹ نے ہمیں پہلے سے آگاہ بھی نہیں کیا تھا کہ یہاں پر باحجاب خواتین کا داخلہ ممنوع ہے اور ایسی خواتین کو داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے‘۔