مصفانہ انتخابات عہدیداروں کے ہاتھ میں ہے

   

تربیتی کلاسیس سے غیر حاضر ملازمین کو کلکٹر کا سخت انتباہ
میدک۔/3 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی ڈیوٹیز اور تربیتی کلاس میں غیر حاضر ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ انتخابات کو شفافیت اور منصفانہ عمل کے ساتھ انعقاد عمل میں لانا انتخابی ڈیوٹیز کیلئے متعین کردہ ملازمین کے ہاتھ میں ہے۔ ضلع کلکٹر میدک و ریٹرننگ آفیسر برائے میدک لوک سبھا مسٹر کے دھرما ریڈی نے میدک کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں انتخابی عملے کیلئے منعقدہ تربیتی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان ـخیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہی کا آغاز7 بجے ہونا چاہیئے اور 5 بجے شام ختم کرنا ہوگا۔ 11اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ قبل ازیں سیاسی پارٹی کے قائدین جو برائے الیکشن ایجنٹس مقرر کئے گئے ہوں ، پریسائیڈنگ آفیسروں کو چاہیئے کہ ایجنٹس کے ساتھ رائے دہی کا عمل شروع ہونے سے قبل ماک پولنگ کریں اور بعد ازاں اس کو ڈیلیٹ کردیا جاکر رائے دہی کا آغاز کریں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ رائے دہندے کے پاس پولنگ چٹ کے ساتھ کوئی ایک شناختی کارڈ کا ہونا لازم ہوگا۔ پریسائیڈنگ آفیسر کو چاہیئے کہ ہر دو گھنٹے میں پولنگ فیصد نکال کر رپور ٹ کرنا ہوگا۔ اس کلاس میں پولنگ عملے کے علاوہ آر ڈی او سائی رام، نوڈل افیسر مدھو موہن، تحصیلدار مسٹر راجیشورر اؤ کے علاوہ پریسائیڈنگ آفیسرس ، اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسر بھی شریک تھے۔