حیدرآباد ۔ 28 مارچ (سیاست نیوز) مصنوعی طریقہ سے آم کو پکانے والے ایک شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گودام پر دھاوا کیا اور گودام کی نگرانی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ گودام کا مالک مفرور بتایا گیا ہے۔ نارائن گوڑہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حمایت نگر میں واقع شیخ سمیر کے گودام پر دھاوا کیا۔ سمیریاٹ سنگارم مارکٹ سے کچے آم خرید کر اپنے گودام میں ادویات کے ذریعہ پکایا کرتا تھا اور ان پکے آم کو مارکٹ میں فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گولڈرائپ ایتھالین رائپرس کا استعمال کرتے ہوئے آم پکائے جارہے تھے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پولیس نے شیخ سمیر کے گودام سے 684 کیلو آم جو 38 ٹریز میں موجود تھے کے علاوہ 211 گولڈ رائپ ایتھالین رائپرس کے پاؤڈر پیاکس کو ضبط کرلیا۔ع