مضافاتی میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے تحت مضافاتی علاقوں کی میونسپلٹیز میں آج 5 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترکایمجال میونسپلٹی کے تحت ایچ ایم ڈی اے اور ٹاسک فورس ٹیموں نے آج غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرتے ہوئے اپنی مہم کو جاری رکھا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے مضافاتی علاقوں کی میونسپلٹیز میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکایمجال کے انجا پور میں 2 اور مونگانور میں ایک غیر مجاز تعمیر کو منہدم کیا گیا۔ سری رام نگر کالونی میں ایک عمارت کو منہدم کیا گیا۔ خصوصی ٹیموں نے تاحال 183 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہے۔ر