مظفر نگر : یوپی کے علاقہ مظفر نگر میں ایک انوکھا پولیس کیفے قائم کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشک یادو نے اِس کا افتتاح کیا۔ پولیس ملازمین کو انتہائی تھکن میں مبتلا کردینے والے فرائض ادا کرنے پڑتے ہیں اور اُنھیں وقت پر غذا استعمال کرنے کا بھی موقع نہیں ملتا۔ کئی ملازمین پولیس بلڈ پریشر، شوگر اور ذہنی اُلجھن کے مریض ہوتے ہیں۔ یہ کیفے ایسے ہی ملازمین پولیس کو صحتمند طرز زندگی کے طریقے سمجھاتا ہے۔