مظفرنگر میں معمولی بات پر شرپسندوں کا امام پر حملہ، 5افراد کیخلاف مقدمہ

   

مظفر نگر ۔ 9 مارچ ۔ (ایجنسیز)اُترپردیش کے مظفر نگر میں مسجد سے نماز پڑھا کر نکلنے والے امام عبدالوہاب پر شرپسندوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سڑک پر کرکٹ کھیل رہے چند نوجوانوں کی بال امام کو لگ گئی، جس کے بعد دونوں فریقوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوجوانوں نے امام حملہ کردیا ۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور امام کو ضلع اسپتال، مظفر نگر میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کے خلاف جان لیوا حملے کی رپورٹ درج کی اور ایک ملزم لاوی کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمین میں رشب، آدتیہ، ہریش اور بسانت شامل ہیں۔ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور اضافی فورس تعینات کی گئی ہے۔