معاشی استحکام کے لیے خواتین کا ہنرمند ہونا ضروری

   


میدک میں رورل مارٹ کی افتتاحی تقریب سے پدمادیویندر ریڈی کا خطاب
میدک: خواتین اپنی معیشت میں سدھار لانے کے لیے ہنرمند بن جائیں۔ روز مرہ کی استعمال میں آنے والی گھریلو اشیاء کی تیاری کا ہنر سیکھنا ہوگا۔ زندگی میں خواتین کو چاہئے کہ اپنی دستکاری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی میدک کے پلیڈیڈی میں واقع فنکشن ہال کے قریب واقع کامپلکس میں نبارڈ کی جانب سے قائم کردہ منجیرا رورل مارٹ کا افتتاح کرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر کی خواتین کو دستکاری اشیاء تیاری کرتے ہوئے اپنی معیشت میں سدھار لانا ہوگا۔ انہوں نے خواتین سے کہا کہ اپنی اولاد کو تعلیم سے بھی جوڑیں۔ اولاد کی زندگیوں میں بہار لانے کے لیے تعلیم ایک ہتھیار ہے۔ دستکاری، گھریلو آرائش اشیاء، پٹ سن کی تھیلیوں کی تیاری کرنا سیکھیں۔ ایسی خواتین کو حکومت کی جانب سے امداد دی جائے گی۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر سرینواس اسسٹنٹ ڈی آر ڈی او مسٹر بھومنا، نائب صدر نشین ضلع پریشد لاونیا ریڈی، صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندراپال، صدرنشین منڈل پریشد میدک یمنا جئے رام ریڈی، بلدی کونسلرس کے علاوہ دیگر پارٹی کارکن بھی شریک تھے۔ رکن اسمبلی نے کرسٹل گارڈنس میں لگائے مختلف دستکاری اشیاء کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔