حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) معاشی سست روی کی موجودہ صورتحال کے روزگار پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں کیوں کہ مالیاتی سال 2019 ء میں 8.97 ملین فریش جابس کے مقابل FY20 میں تقریباً 1.6 ملین کم جابس پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایس بی آئی ریسرچ میں یہ بات بتائی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ ’’FY19 میں ہندوستان میں ای پی ایف او ڈیٹا کے مطابق 8.97 ملین نئے جابس پیدا کئے گئے، فی الوقت کے پروجیکشن کے مطابق FY20 میں یہ تعداد کم از کم 1.58 ملین کم ہوسکتی ہے‘‘۔ ای پی ایف او ڈیٹا میں کم یافت جابس کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل تا اکٹوبر 2019 کے دوران 4.31 ملین نئے جابس پیدا ہوئے۔ ای پی ایف او ڈیٹا میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے جابس اور خانگی جابس کا احاطہ نہیں کیا جاتا ہے کیوںکہ وہ نیشنل پنشن اسکیم کے تحت ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ این پی ایس زمرہ میں بھی FY20 میں تقریباً 39,000 کم جابس ہوں گے۔