معاشی مسائل پر راہول گاندھی ملک بھر میں ریلیوں سے خطاب کرینگے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی / جئے پور 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی ملک میں معاشی مسائل پر قومی سطح پر ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔ ان کی پہلی ریلی 28 جنوری کو جئے پور میں منعقد ہوگی ۔ ان جلسوں میں راہول گاندھی معاشی مسائل اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو اجاگر کرینگے ۔ کانگریس ذرائع نے کہا کہ جئے پور میں راہول اپنی تقریر میں نوجوانوں اور طلبا کو درپیش مسائل پر زیادہ توجہ دینگے ۔ کانگریس کی یہ ریلی یکم فبروری کو مرکزی بجٹ سے پہلے منعقد ہو رہی ہے ۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں اسی طرح کی دوسری ریلیوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جن کا شیڈول پارٹی قائدین تیار کر رہے ہیں۔