معدنی شعبہ میں آئندہ دنوں میں مزید اصلاحات اور فیصلے :کشن ریڈی

   

حیدرآباد 20 جولائی ( یو این آئی) مرکزی وزیر معدنیات کشن ریڈی نے معدنی شعبہ کے فریقین پر زوردیا کہ وہ متحدہ طورپر کام کریں تاکہ اہم معدنیات میں خودمکتفی بن سکیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ ملک کوئلہ کے شعبہ میں خودمکتفی ہوگیا ،مرکزی وزیر نے کہاکہ مزید اصلاحات اور پالیسی فیصلے معدنی کے شعبہ میں کئے جائیں گے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں منرل اکسپلوریشن ہیکاتھان اینڈ کریٹیکل منرلس روڈ شو کا افتتاح انجام دیا ۔ وزیرموصوف نے اہم معدنیات سے متعلق دوسرے اور تیسرے ٹرینچ کے ای ہراج کے ترجیحی بولی دہندگان کوکمپوزٹ پرمیشن لیڑس حوالے کئے ۔ انہوں نے نیشنل ڈسٹرکٹ منرل فنڈ پورٹل کے علاوہ تلنگانہ منرل اسپاٹ لائٹس، تلنگانہ جیالوجی اینڈ منرل ریسورس کی رپورٹس کو جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام شعبہ جات بشمول معدنیات کی شفاف ترقی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ملک کو خودمکتفی ہونے میں معدنیات نے اہم رول ادا کیا ۔ پہلی مرتبہ پرائیوٹ اداروں کی کھوج میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔