معذور لڑکے و لڑکیوں میں دینی تعلیم و اسلامی فکرقابل ستائش

   

سیاست، ملت فنڈ اور آئی آئی سی ڈی سے معذور لڑکے و لڑکیوں کا دو بہ دو پروگرام

جناب ظہیرالدین علی خاں، مولانا حامد محمد خان و دیگر کا خطاب

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست، ملت فنڈ اور آئی آئی سی ڈی کے زیراہتمام آئیڈیل اسکول آف ڈیسیبیلڈ چادرگھاٹ میں دو بہ دو ملاقات پروگرام برائے گونگے، نابینا و دیگر معذور لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں (تمام مذاہب) کے لئے منعقد ہوا جس میں والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں والدین نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کا بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروایا۔ پروگرام کی صدارت حافظ محمد رشادالدین چیرمین آئی آئی سی ڈی و ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے کی۔ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اڈیشہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ جناب ظہیرالدین علی خان نے آئی آئی سی ڈی کو مبارکباد دی جن کی انتھک جدوجہد و سعی کے بناء یہ معذور لڑکے و لڑکیاں جہاں تعلیم و تربیت کے ساتھ دینی تعلیم اور اسلامی فکر ان میں پیدا ہورہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ آئی آئی سی ڈی ایک ٹیم ورک کے تحت معذورین کی تعلیمی، معاشی اور طبی ضرورتوں کو پورا کررہی ہے جس کے لئے غیر مسلم ادارے بھی اپنا تعاون دینے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ غیر مسلم اداروں و تنظیموں کا بھی اصرار ہے کہ اس طرح کا دو بہ دو ملاقات پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے اس لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے رمضان کے بعد یہ پروگرام رکھا جائے گا۔ مولانا حامد محمد خان نے کہاکہ گونگے، بہرے و نابینا لڑکوں لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا یہ پروگرام اولاً پرانی حویلی سے کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی انسان کا نکاح کرنا دراصل ایک پاکیزہ زندگی کے آغاز کی شروعات ہے۔ اُنھوں نے سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے سماجی، فلاحی، تعلیمی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ حافظ رشادالدین نے رشتوں کے لئے سادگی اختیا کرنے پر زور دیا اور کہاکہ شرافت، اخلاق و کردار کو ہر دو طرف والدین ترجیح دیں جو نکاح سادگی سے ہوگا تو اللہ تعالیٰ اُس نکاح اور عاقدین میں برکتوں کو انڈھیل دے گا۔ نابینا حافظ محمد عمر کی قرأت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ جناب عبداللہ حسینی سکریٹری آئی آئی سی ڈی نے مہمانان خصوصی اور والدین اور سرپرستوں و شرکاء کا خیرمقدم کیا اور آئی آئی سی ڈی کی رپورٹ پیش کی۔ جناب سید تبریز بخشی کنوینر پروگرام اور جناب شیخ محمد نویدالرحمن نے خیرمقدم کیا اور کہاکہ جب سے سیاست، ملت فنڈ اور آئی آئی سی ڈی کی جانب سے منعقدہ پروگرام کی شروعات کی گئی تب سے 200 سے زائد لڑکے و لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں۔ جناب شیخ محمد عتیق الرحمن پرنسپل نے بائیو ڈاٹاس کی مدد سے تعارف پیش کیا اور ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جناب ظہیرالدین علی خان نے پیروں سے معذور نوجوان لڑکا جناب الطاف احمد کا بائیو ڈاٹا پڑھا کہ اُنھوں نے دکن کالج آف انجینئرنگ میں بی ای کمپیوٹر انجینئر تعلیم حاصل کی تو مبارکباد دی اور کہاکہ وہ ہمت و حوصلہ سے رہیں ملک اور بیرون ممالک میں روزگار کے بہت سارے مواقع حاصل ہیں۔ اسی طرح جناب حامد محمد خان امیر جماعت نے بھی ایک لڑکے کا بائیو ڈاٹا پڑھا جو معذور ہیں۔ مہمانان خصوصی نے نابینا معذور لڑکوں کی قابلیت اور ان کی ہمت اور مختلف میدانوں میں کام کرنے کی صلاحیت کو دیکھ کر مبارکباد دی اور سراہنا بھی کی۔ دو بہ دو پروگرام میں ایک ایسے نوجوانوں نے بھی اپنا بائیو ڈاٹا اور فوٹو دیں جو دونوں ہاتھ سے معذور ہیں۔ جناب ولی اللہ حزری ، اپنی معذور بہن کے لئے رشتہ کا انتخاب کے لئے شرکت کی۔ انھوں نے پروگرام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ گونگے، بہرے، نابینا لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اُن کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے رجسٹریشن کرتے ہوئے رشتہ کے لئے کونسلنگ اور رہنمائی کی گئی۔ رجسٹریشن کاؤنٹر پر مجاہد کے ایم ایف، سید عمر سعید رضوی، منیر احمد اور دوسرے موجود تھے۔ جبکہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ جو کاؤنٹر بنائے گئے تھے۔ ڈاکٹر ناظم علی، میر انوارالدین، صالح بن عبداللہ باحاذق، ماجد انصاری اور دوسروں نے رہبری و رہنمائی کی۔ جناب عزیز الرحمن اور جناب خلیل الرحمن اُن کی ٹیم جن میں قابل ذکر یاسمین اختر، سریناتھ، نازیہ بیگم، سیدہ اسلمی ریاض، ذکی الحسن، تنویر الرحمن، سید وقارالدین، سید اظہرالدین، اصغر علی، سری ناتھ، ریاض الدین اور دوسروں کے علاوہ والینٹرس نے انتظامات و دیگر اُمور میں سرگرم حصہ لیا۔ جناب چاند پاشاہ اویسی پورہ مانصاحب ٹینک، محمد جلال احمد بی ایڈ (بی اے)، محمد اعظم بی اے، محمد رحمت (بی کام) جو ٹمبریس میں ملازمت کررہے ہیں اور دوسرے معذور نوجوانوں نے رشتہ کی تلاش میں آج اپنے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز داخل کئے۔ والدین اور سرپرستوں اور معذورین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ دو بہ دو ملاقات پروگرام کا 4 بجے شام اختتام ہوا۔ جناب سید تبریز بخشی نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔