نئی دہلی/ دبئی: گزشتہ شام دبئی میں بزم اردو دبئی کا سالانہ جلسہ محفل اردو۔2023 دسواں سالانہ جلسہ تھا، جو تین حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصے میں بزم کی طرف سے دیئے جانے والے ایوارڈز کی تقریب تھی ۔ 2023 کا جوش اردو ایوارڈ معروف شاعر پروفیسر وسیم بریلوی کو پیش کیا گیا۔ میناکماری کے حالات زندگی پر ’’چلتے چلتے‘‘ نامی ڈرامہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر بزم کے جنرل سیکریٹری ریحان احمد خاں کے ہمراہ ڈاکٹر بو عبدللہ ، معروف اداکار سچِن پِلگاؤنکر ،بزم کے صدر شکیل احمد خاں اور بزم کے دیگر ممبران موجود رہے ۔ اسی موقع پر بزم اردو کے سالانہ مجلّے کی رو نمائی بھی عمل میں آئی۔ دوسرے حصے میں معروف ادکارہ ثانیہ سعید اور سچِن پِلگاؤں کر کے درمیان مکالمہ ہوا ۔