معروف پروفیسر محمد شکیل احمد صمدانی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لاء کے ڈین مقر

   

معروف پروفیسر محمد شکیل احمد صمدانی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لاء کے ڈین مقر

پروفیسر محمد شکیل احمد صمدانی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف لاء کے نئے ڈین مقرر کئے گئے ہیں۔ انھوں نے پروفیسر ظہیرالدین سے عہدے کا چارج حاصل کیا۔ ان کی مدت کار دو برس ہوگی۔ پروفیسر شکیل احمد صمدانی گزشتہ تیس برسوں سے اے ایم یو کے شعبۂ قانون میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی دو کتابیں اور 225؍سے زائد مضامین و تحقیقی مقالات مختلف مجلّوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ وہ 70؍سے زائد قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کرچکے ہیں.

آپ کو بتادیں کہ شکیل صمدانی ملک و بیرون ملک کی مشہور شخصیت ہیں، اور اکثر ملی اداروں سے جڑے ہوئے ہیں، مسلمانان ہند کا متحدہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء نے رکن عاملہ ہیں، بورڈ کے نجی وعمومی دونوں اجلاس میں انہیں بطور خاص دعوت دی جاتی ہے۔

(سیاست نیوز)