معشوقہ کے حملہ میں زخمی عاشق کی حالت تشویشناک

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) لنگر حوض علاقہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں معشوقہ نے اپنے عاشق پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سروپا کا معاشقہ کرشنا سے چل رہا تھا لیکن گزشتہ 6 ماہ سے لڑکی کے بوائے فرینڈ نے اس سے رابطہ بند کردیا تھا ۔ سروپا کو اس بات کا علم ہوا کہ کرشنا ایک اور لڑکی سے عاشقی کررہی ہے اور اس سلسلہ میں وہ منصوبہ بند طریقہ سے کرشنا کے مکان واقع لنگر حوض پہنچ کر اس سے ربط میں نہ رہنے کی وجہ دریافت کی جس کے نتیجہ میں دونوں میں بحث و تکرار ہوئی ۔ سروپا نے کرشنا پر اپنے ساتھ لائی ہوئی تیز دھار چاقو سے گلے پر وار کردیا اور مسلسل ضربات لگانے کے نتیجہ میں بوائے فرینڈ وہیں گرپڑا ۔ شدید زخمی کرشنا کو پولیس نے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس لنگر حوض اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔