معصوم بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش، تین افراد بشمول خاتون گرفتار

   

حیدرآباد۔/2 جولائی، ( سیاست نیوز) نورخاں بازار علاقہ میں کل رات دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تین افراد نے دو معصوم بچوں کا اغوا کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ میرچوک پولیس اسٹیشن حدود میں واقع نور خاں بازار میں دو بچے کھیل رہے تھے کہ تین مشتبہ افراد جن کی شناخت محمد عرفان ساکن شاہین نگر، محمد سمیر ساکن چادرگھاٹ اور سیدہ تبسم فاطمہ تینوں گداگر ہیں نے نور خاں بازار میں دو بچوں کا اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس حرکت کے بعد بچوں کے والدین اور مقامی عوام وہاں جمع ہوگئے اور مذکورہ تین افراد کو پکڑ کر زدوکوب کیا اور بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ میرچوک پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب