نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک پائلٹ اور اس کے شوہرکو، جوکہ ایک خانگی ایر لائن میں بھی کام کرتا ہے، کو اپنی10 سالہ گھریلو ملازمہ پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا، ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا۔عہدیدار نے بتایا کہ پائلٹ پورنیما باغچی (33 سالہ) اور اس کے شوہرکوشک باغچی (36 سالہ) کو بھی گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں نے اس جوڑے کو مارا پیٹا بھی تھا، ان کے خلاف دوارکا جنوبی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 323، 324، 342، 370 اور چائلڈ لیبر ایکٹ، 75 جے جے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دوارکا) ایم ہرشا وردھن نے کہا کہ چہارشنبہ کی صبح تقریباً 9 بجے ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں اطلاع ملی۔ ڈی سی پی نے کہا موقع پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ 10 سالہ لڑکی کو جوڑے نے پچھلے دو ماہ سے ملازم رکھا تھا۔ اسے اس کے ایک رشتہ دار کے ذریعے ملازمت دی گئی تھی جو قریبی گھر میں بھی کام کرتا ہے ۔ ڈی سی پی نے کہا اس کو جوڑے نے مبینہ طور پر مارا پیٹا تھا۔ اسے آج لڑکی کے ایک رشتہ دار نے دیکھا۔ اس کی وجہ سے جوڑے کی رہائش گاہ پر بھیڑ جمع ہوگئی اور جوڑے کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 سالہ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ اس پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا کوئی الزام نہیں ہے۔
