معلوم نہیں ازہان والدسے کب ملے گا:ثانیہ

   

حیدرآباد۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے باپ کو دوبارہ مل پائے گا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہیں۔