معمر جوڑے کو بیٹا اور بہو کی ہراسانی

   

غازی آباد : ایک جوڑے نے جن کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُنھیں اُن کا بیٹا اور بہو ہراساں کررہے ہیں ۔ غازی آباد کے اس جوڑے نے کہا کہ اُن پر گھر چھوڑدینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور اُن کے بیٹے اور بہو کو کچھ فکر نہیں ہوتی کہ آیا وہ زندہ ہے یا مرگئے ۔ پولیس یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اُن کے گھر پہونچی ۔