نئی دہلی : آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج کہاکہ ہندوستانی معیشت توقع سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ سال کے پہلے حصہ میں جی ڈی پی میں کمی کے باوجود معیشت میں بہتری ایک خوش آئند علامت ہے۔ کورونا وائرس کے بعد ابتر معیشت کو اب ہم بہتری کی طرف پیشرفت کرتے دیکھ رہے ہیں۔ تہواروں کے بعد طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکٹ کو توقع ہے کہ ویکسن سے وائرس کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بہتر معیشت کی اُمید کے ساتھ اندرون ملک ضمنی کفایت شعاری کے اقدامات بھی کئے جانے چاہئے۔