حیدرآباد : معین آباد عصمت ریزی قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس نے پیشرفت کرتے ہوئے متوفی کی بہن کا عدالت میں آج بیان قلمبند کروایا ۔ تحقیقاتی عہدیدار اے سی پی راجندر نگر کے اشوک چکرورتی نے متاثرہ لڑکی کی 16 سالہ بہن کا مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کروایا ۔ پولیس نے سی آر پی سی دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کروایا تاکہ ملزم مدھو یادو کے خلاف جلد چارج شیٹ داخل کی جاسکے ۔ عدالت میں بیان قلمبند کے بعد کوئی گواہ بیان سے نہیں مکر سکتا اور معین آباد عصمت ریزی کیس میں لڑکی کی چھوٹی بہن چشم دید گواہ اور درخواست گزار ہے ۔ واضح رہے کہ /25 ستمبر کو 20 سالہ لڑکی نے ٹی آر ایس لیڈر و روڈی شیٹر مدھو یادو کے جنسی استحصال سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا جس پر پولیس نے روڈی شیٹر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔