حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ معین آباد میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد ۔ بیجا پور قومی شاہراہ پر کل رات دیر گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں علاقہ چیوڑلہ سے حیدرآباد کی سمت آنے والی تیز رفتار کار جب عزیز نگر پہنچی تو وہاں پر مخالف سمت سے آنے والی آر ٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔ ان دوگاڑیوں کے تصادم میں کار میں سوار 23 سالہ نوین اور اس کے ساتھ موجود خاتون 22 سالہ کلیانی ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ کے بعد معین آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر گاڑیوں کو قومی شاہراہ سے ہٹادیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ ب