مغرب یوکرین کی جلاودطنی کی تیاری میں : واشنگٹن پوسٹ

   

نیویارک : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ یوکرین کو امریکہ کی طرف سے فراہم کیے جانے والے ہتھیار اسٹریٹ وار کے مرحلے میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کیف پر روس کے ممکنہ قبضے نے پینٹاگان اور امریکی ایجنسیوں کو متحرک کر دیا ہے جبکہ مغرب یوکرین کی جلاوطن حکومت کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کیف کا سقوط ہوجاتا ہے تو پولینڈ عبوری یوکرینی حکومت کی نشست ہو سکتی ہے۔انہوں نے اعلان کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی محاذ جنگ کی حالیہ پیش رفت کے درمیان یوکرین کے دارالحکومت کے زوال کے بعد کے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کی فوج کی جانب سے ہفتہ کی صبح اعلان کیا گیا تھا کہ روس یوکرین کے دارالحکومت کیف اور مشرقی شہر خارکیف کا محاصرہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو کی فوج فضائی مدد اور پیچیدہ ہتھیاروں کی مدد سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔ روسی افواج نے لوہانسک اور ڈونیٹسک کے علاقوں کی انتظامی سرحدوں تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی حملے کو پسپا کرنے کے لیے دارالحکومت کیف میں دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو نے جنوبی بندرگاہی شہر ماریوپول کے دفاع میں کمزوریوں کی نشاندہی کی جبکہ لڑائی سے متعلق معلومات کی آزادانہ تصدیق کرنا ممکن نہیں۔