مرشد آباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک آدمی کے ووٹر آئی ڈی کارڈ پر اس کی تصویر کے بجائے ایک کتے کی تصویر شائع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مرشد آباد کے رام نگرگاؤں کے رہنے والے سنیل کرماکار کو اس کاووٹر آئی ڈی کارڈ جاری کیا گیا۔ اس کارڈ میں اس کی تصویر کے بجائے ایک کتے کا تصویر شائع تھی۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سنیل کرماکار نے بتایا کہ اس نے ووٹر آئی کارڈ میں تنقیح کروانے کی درخواست دی تھی۔ بعد ازاں اسے ووٹر آئی ڈی کارڈ موصول ہوا۔ اس کارڈ میں اس کا نام پتہ وغیرہ سب ٹھیک تھا لیکن اس کی تصویر کے بجائے کتے کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ صرف یہی نہیں بلکہ کارڈ پر آفیسر کی دستخط بھی تھیں۔راجرشی چکر وتی بی ڈی او نے بتایا کہ یہ غلطی ہوا ہے۔ انہیں دوبارہ صحیح کارڈ بناکر دیا جائے گا۔